نیشنل

بریکنگ نیوز:راجیو گاندھی قتل کیس۔ تمام مجرموں کو جیل سے رہا کرنے سپریم کورٹ کا حکم

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کیس میں اہم فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی قتل کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے نلنی اور آر پی روی چندرن سمیت چھ ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ تمام 6 مجرموں کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ اگر ان تمام مجرموں کے خلاف کوئی اور مقدمہ نہیں ہے تو انہیں رہا کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ گورنر نے طویل عرصہ سے اس معاملہ میں کوئی قدم نہیں اٹھایا اس لیے ہم قدم اٹھا رہے ہیں۔جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس بی وی ناگرتھنا کی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے یہ حکم ایک اور مجرم اے جی پیراریولن کے کیس پر غور کرتے ہوئے دیا جسے مئی میں رہا کیا گیا تھا۔ راجیو گاندھی قتل کیس میں مروگن، سنتھن، جے کمار ، نلنی، روی چندرن اور رابرٹ کے ساتھ رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں پیراریولن کو پہلے ہی رہا کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button