نیشنل

خاتون کو برہنہ کرکے مار پیٹ، پیشاب پینے کیلئے کیا گیا مجبور ۔ ریاست بہار میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ

نئی دہلی: ریاست بہار میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک دلت خاتون کو بر ہنہ کر کے اس کی پٹائی کی گئی اور اسے پیشاب پینے پر مجبور کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹنومہ کے مضافاتی علاقے کے ایک گاؤں میں کل رات ایک خاتون کا اغوا کر لیا گیا

 

اس کے بعد اس کے کپڑے اتار دیے گئے اور اسے بے رحمی کے ساتھ مارا پیٹا گیا معلوم ہوا ہے کہ اس خاتون پر پیشاب بھی کیا گیا۔ یہ شرمناک واقعہ خسرو پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ ملزمین کی شناخت پرمود سنگھ اور اس کے بیٹے انشو سنگھ کے طور پر کی گئی ہے،واقعہ کے بعد وہ دونوں فرار ہیں۔

 

متاثرہ خاتون کی شکایت کے مطابق چند ماہ قبل پرمود سنگھ سے اس نے سود پر ایک 1500 روپے بطور قرض حاصل کیے تھے،اس کے بعد سود سمیت رقم واپس کر دی گئی۔ رقم واپسی کے بعد پرمود سنگھ نے سود کی مزید رقم طلب کی جسے دینے سے متاثرہ نے انکار کر دیا

 

جس پر پرمود سنگھ نے خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکی تھی۔ متاثرہ نے اس کی شکایت پولیس سے کر دی جس کے بعد پولیس پرمود سنگھ کو پولیس اسٹیشن لے گئی اور پوچھ تاچھ کی گئی، پولیس اسٹیشن سے لوٹنے کے بعد پرمود سنگھ رات میں متاثرہ کے گھر پہنچا اور اپنے حامیوں کی مدد سے اس کا اغوا کر لیا

 

پرمود سنگھ خاتون کو اپنے گھر لے آیا اور اس کے کپڑے اتار کر برہنہ کر کے پٹائی کی اور اسے پیشاب پینے کیلئے مجبور کرتے ہوئے اس خاتون پر پیشاب کر دیا گیا۔خاتون کسی طرح ان کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی اور اس نے پولیس سے شکایت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button