نیشنل

پرنائے اور رادھیکا رائے نے این ڈی ٹی وی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے دیا استعفیٰ۔ تلنگانہ کے وزیرتارک راما راو نے این ڈی ٹی وی کو کردیا ان فالو

حیدرآباد: این ڈی ٹی وی کے ڈائریکٹر پرنائے رائے اور ان کی اہلیہ رادھیکا رائے اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔ این ڈی ٹی وی کے سدیپتا بھٹاچاریہ اور سنجے پوگلیا اور سنتھیل سامیا چنگالوارائن کو فوری اثرکے ساتھ ڈائریکٹرکے عہدوں پرفائز کیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی پروموٹر کمپنی آر آر پی آر ہولڈنگ نے بتایا ہے کہ اس نے اپنے ایکویٹی کیپٹل کا 99.5 فیصد اڈانی گروپ کی ملکیت والی وشوپردھان کمرشل پرائیویٹ لمیٹڈ (وی سی پی ایل) کو منتقل کر دیا ہے۔اس طرح این ڈی ٹی وی کو اڈانی گروپ نے حاصل کرلیا ہے۔

اس دوران تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے این ڈی ٹی وی کواَن فالو کردیا ہے۔تارک راماراو نے اس سلسلہ میں ایک خبر کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ اعلان کیا جس میں کہا گیا ہے کہ این ڈی ٹی وی میں اڈانی گروپ کی جانب سے بڑی حصہ داری حاصل کرنے کے بعد پرانوئے رائے اور ان کی بیوی رادھیکارائے نے بورڈ آف ڈائرکٹرس آرآرپی آرہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹیڈکا عہدہ چھوڑدیا ہے۔تارک راما راو کا یہ ٹوئیٹ ان دونوں کے عہدہ چھوڑنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button