ایجوکیشن

متھلا انسٹی ٹیوٹ کے کامیاب طلبہ و طالبات کو انعامات

دربھنگہ:- قومی تنظیم کے ذریعہ منعقد طلباء اعزازیہ پروگرام 2022 میں قومی تنظیم کے سربراہ جناب ایس ایم اشرف فرید’ بہار سرکار کے وزیر جناب للت یادو’ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین حاجی ارشاداللہ’ متھلا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر ایس پی سنگھ و رجسٹرار ڈاکٹر مشتاق احمد کے ہاتھوں بہار کا مشہور تعلیمی ادارہ متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس کے طلباء و طالبات کو انعام دیا گیا – BRIT کی تحصین فاطمہ’ کشش فاطمہ’ نصب العین’ شازیہ صبا’ ہوما پروین’ ابوبکر’ ایاز یوسف BMLT کی تحرین فاطمہ’ آعظم علی’ عبداللہ رحمانی’ محمد عرفان’ محمد تنظیم’ محمد ظفرالدین BOTT کی شائستہ پروین’ ذکرہ کوثر’ عبداللہ بخاری’ محمد غفران اور مینجمنٹ سے صدیقہ خاتون کو میڈل اور سند سے نوازا گیا – اس موقع پر انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر شاہد اطہر ایڈووکیٹ نے سبھی معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کے شعبہ میں یہ پہلا ادارہ ہے جس کے 18 طلبہ وطالبات کو اس کے محنت اور کامیابی پر انعام سے نوازا گیا – متھیلا انسٹیٹیوٹ کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ جناب ڈاکٹر احمد نسیم آرزو کی سرپرستی میں یہ ادارہ چلایا جا رہا ہے جو اپنے دوسرے سال میں الحمدللہ ترقی کے راہ پے گامزن ہے –

آخر میں متھلا انسٹیٹیوٹ کے طرف سے پروگرام کے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شاہد اطہر نے تمام ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button