ایجوکیشن

محمد عبدل مجاہد کو پیشہ تدریس میں نمایاں خدمات پر اردو اکیڈمی کے ریاستی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا

شہر کے معززین اساتذہ برادری، یونین لیڈرس ،سیاسی، سماجی ،وہ مذہبی قائدین کی جانب سے مبارکبادی

حیدرآباد 6/ اگست ( اردولیکس) اردو اکیڈمی ریاست تلنگانہ کی جانب سے سالار ملت آڈیٹوریم اردو مسکن خلوت حیدرآباد میں ایک پروگرام زیر صدارت جناب خواجہ مجیب الدین ( چیرمین)جناب بی شفیع اللہ صاحب ای ایف ایس سکریٹری اردو اکیڈمی ریاست تلنگانہ)طارق انصاری صا حب چیرمین مینارٹی کمیشن تلنگانہ جناب محمدامتیازاسحاق صاحب، میناریٹی فینانس کارپوریشن تلنگانہ بضمن اسٹیٹ بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی ۔

 

جس میں ضلع رنگا ریڈی کے معلم محمد عبدالمجاہد صاحب کو شعبہ تدریس میں بہترین خدمات انجام دینے پر ریاستی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ واضح رہے محمد عبدالمجاہد نے بنیادی خواندگی اور اعداد شناسی FLN Tholimettu پروگرام میں ایک اہم رول ادا کیا ہے اور اردو زبان کے ماڈیول کی تیاری میں تعاون پیش کیا تھا ۔ منڈل ایجوکیشن آفیسر وینکٹیا صاحب نے مبارکباد پیش کی ،

 

اس موقع پر شہر حیدرآباد کے اساتذہ اکرام و یونین لیڈرس محمد واجد علی ، محمد اسحق ، محمد کمال احمد ، واجد محی الدین ، محمد اقبال ، احمد خان ، محمد اظہر احمد ، اشفاق راشد ،شاہد علی حسرت، محمد مناہد ،اور دیگر اضلاع کے اساتذہ اکرم نے بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ تمام ایوارڈ یافتگان کواس موقع پر مہمان خصوصی کے ہاتھوں گل پوشی و شال پوشی کی گئی اور توصیف نامہ ، مومنٹو سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button