نیشنل

نیپال زلزلہ مرنے والوں کی تعداد 128 ہوگئی۔ دہلی، بہار، اترپردیش، مدھیہ پردیش میں لوگوں نے رات آسمان کے نیچے گزاری۔ویڈیوس وائرل

نئی دہلی: نیپال میں شدید زلزلے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 128 کے قریب پہنچ گئی۔ جہاں کل رات نیپال میں زلزلہ آیا وہیں اس کے اثرات قومی دارالحکومت دہلی،دہلی این آر سی، بہار ،اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں بھی محسوس کیے گئے۔

 

یہ بات نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتائی۔ عینی شاہدین کے مطابق چند سیکنڈس کے لیے زمین میں جھٹکے محسوس کیے گئے اور زلزلے کے اثر کی وجہ سے گھریلو سامان بھی ہلنے لگا جس کے ساتھ ہی لوگ گھروں سے باہر نکل گئے۔

 

خوف کے عالم میں کئی لوگوں نے رات آسمان کے نیچے گزاری۔ دہلی سمیت جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے وہاں سے کسی بھی طرح کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ نویڈا کے رہنے والے توشار نے بتایا کہ وہ ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اچانک چھت پر لٹکا ہوا فیان ہلنے لگا اور

 

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی وہ ارکان خاندان کے ساتھ گھر کے باہر نکل آئے۔ سوشل میڈیا پر یہاں کے زلزلوں کے کئی ویڈیوز وائرل ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button