جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بالکونی کی دیوار منہدم۔ معصوم بچہ ہلاک ۔ حادثہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرگتی نگر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پرانے مکان کی بالکونی کی دیوار کرنےکی وجہ سے تین سالہ لڑکے گوتم کی موت ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گوتم ساکن پرگتی نگر  اپنے گھر کے باہر اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔

 

 

لڑکے کھیل کے حصہ کے طور پر دوڑ رہے تھے کہ ایک مکان کی بالکونی کی دیوار منہدم ہوگئی جس کی زد میں آکر دو لڑکے زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے لڑکوں کو ملبہ سے نکال کر ہاسپٹل منتقل کیا تاہم گوتم کی موت ہوگئی جبکہ ایک اور لڑکا بھی دیوار کے نیچے دب کر زخمی ہو گیا جسے ہاسپٹل سے رجوع کردیا گیا۔ واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button