تلنگانہ

بات چیت کے دوران سیل فون پھٹ پڑا _ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں واقعہ

ورنگل _ 13 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں سیل فون پھٹ پڑنے کے واقعہ نے سنسنی مچا دی ہے۔ یہ حادثہ آج  صبح انوممولہ زرعی بازار کے مرچی یارڈ میں پیش آیا۔ محبوب آباد ضلع کے پیڈا گڈورو گاوں کا ایک نوجوان کسان  روی اپنی مرچ کی فصل بیچنے بازار آیا تھا اس دوران وہ اپنے رشتہ دار سے فون پر بات کر رہا تھا کہ اچانک اس کے ہاتھ میں موجود فون پھٹ گیا۔

 

جس کے ساتھ ہی روی فوری چوکس ہوکر فون زمین پر پھینک دیا جس سے  ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اس واقعے میں روی کے ہاتھ پر معمولی زخم آئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سیل فون گرم ہوکر  پھٹ گیا۔ سیل فون پھٹ پڑنے  پر وہاں موجود کسانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سیل فون پھٹ پڑنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button