تلنگانہ

گنیش مورتی گرپڑی، مدد کرنے والے مسلم نوجوانوں کو حیدرآباد کمشنر پولیس کی مبارکباد : ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: یوسف گوڈہ ڈیویژن لکشمی نرسمہا نگر میں مقامی جہانگیر خان مسجد کے قریب ایک گلی میں گنیش مورتی بٹھائی گئی تھی۔

 

28 ستمبر کی رات جب ڈی سی ایم میں وسرجن کے لیے مورتی کو لے جایا جا رہا تھا تو اچانک مورتی برقی تاروں سے ٹکرانے کے بعد گاڑی سے گر گئی۔

 

قریب میں موجود مسلم نوجوانوں فہیم، ظفر، وسیم، مبشر، مدثر اور دیگر نے فوراً گاڑی میں موجود نوجوان خواتین کی چیخ و پکار سن کر گاڑی کے پاس پہنچے اور مورتی کو اٹھایا، انہوں نے مورتی کی زد میں آنے والی دو خواتین کی جان بچائی۔

 

اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا‌ سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے اس ویڈیو کوٹویٹ کر کے مسلم نوجوانوں کو مبارکباد دی اور کہا یہ ہے گنگا جمنی تہذیب۔

متعلقہ خبریں

Back to top button