جرائم و حادثات

بنگلورو: 15 شادیاں کرنے والا پانچویں پاس ڈاکڑ گرفتار

بنگالورو: ریاست کرناٹک میں ایک ایسا شاطر شخص پکڑا گیا ہے جس نے خود کو انجینئر، ڈاکٹر اورسیول کنٹراکٹر ظاہر کر کے 15 خواتین سے شادی کی۔ حالانکہ اس نے صرف پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔ حکام کو شبہ ہے کہ اس نے 2014 سے اب تک کم از کم 15 خواتین سے شادی کی ہے اور وہ چار بچوں کا باپ ہے۔ ملزم کی شناخت بنگلورو کے مہیش نائک کے طورپرہوئی ہے۔

 

 

اس نے شادیوں کے رشتہ تلاش کرنے میں مدد کرنے والے ویب سائٹس پراپنے نام کا اندراج کروایا تھا اورایک کے بعد ایک 15 خواتین کو نشانہ بنایا۔ ملزم نےغیر شادی شدہ معمر خواتین اوربیواؤں کو نشانہ بنایا اور ان سے رقم، جائیداد اور سونا لے کر شادی کی۔ اسی دوران ویب سائیٹ کے ذریعہ اس کی ملاقات ہیما لتا نامی لڑکی سے ہوئی جس کا تعلق بنگالورو سے بتایا گیا ہے۔ ملزم نے اس خاتون سے اپنا تعارف ایک ڈاکٹر کے طور پر کروایا۔ دونوں کی شادی جنوری 2023 میں وشاکھاپٹنم کے ایک ہوٹل میں ہوئی تھی۔ کچھ دنوں کے بعد ملزم نے ہیمالتا سے کلینک قائم کرنے کے بہانے 70 لاکھ روپئے طلب کئے، جب اس نے انکار کیا تو اس نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور 5 فروری کو وہ اس گھر سے 15 لاکھ روپے نقد اور 200 گرام سونا لے کر بھاگ گیا تھا۔

 

 

بعد ازاں دیویا نامی خاتون ہیما لتا کے گھر آئی اور بتایا کہ ملزم نے اس سے بھی شادی کر لی ہے۔ یہ محسوس کرتے ہوئے کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، ہیمالتا نے کویمپو نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے مہیش نائک کو گرفتار کرلیا اس کے پاس سے دو کاریں، 7 موبائل فون اور 2 لاکھ نقدی ضبط کر لی گئی۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کےاس نے اپنا کلینک بھی قائم کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button