نیشنل

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ چوتھی منزل سے گرنے والے 8 ماہ کے بچے کی لوگوں نے بچائی جان۔ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق اپارٹمنٹ کی بالکونی کی چھت پر پھنس جانے والے شیر خوار کی پڑوسیوں نے جان بچائی۔ یہ واقعہ چنائی کے وی جی این اسٹافرڈ اپارٹمنٹ کے چوتھے فلور پر پیش آیا۔

 

8 ماہ کا بچہ کھیلتے ہوئے چوتھی منزل سے دوسرے فلور کی بالکونی کے روف ٹاپ پر گر پڑا تھا، خوش قسمتی کی بات یہ رہی کہ ڈھلوان ہونے کے باوجود بچہ وہاں رکا رہا۔ اس دوران مقامی افراد جمع ہو گئے انہوں نے نیچے بیڈ شیڈ پکڑی اور کچھ لوگوں نے بالکونی سے اس بچہ کی جان بچائی۔ بچے کو وہاں پھنسا دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہو گئے تھے ان کی سانسیں اٹک گئی تھیں

 

جیسے ہی اس بچہ کی جان بچائی گئی تمام نے تالیاں بجاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button