Uncategorizedتلنگانہ

تلنگانہ میں اساتذہ کے تبادلوں اور ترقیوں کے رہنمایانہ خطوط سے متعلق مکمل تفصیلات

حیدرآباد _ 26 جنوری ( اردولیکس) یوم جمہوریہ کے موقع پر تلنگانہ حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں اور ترقیوں سے متعلق رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ ریاست میں اساتذہ کے تبادلوں سے متعلق جی او نمبر۔ 5 کو ایجوکیشن سکریٹری وکاٹی کرونا نے جاری کیا۔

 

اس مہینے کی 28 تا 30 تاریخ تک درخواستیں آن لائن قبول کی جائیں گی۔ اسکول ایجوکیشن حکام نے پہلے اعلان کیا ہے کہ یہ عمل اس ماہ کی 27 تاریخ سے 4 مارچ تک 37 دن تک جاری رہے گا۔ درخواستوں کی ہارڈ کاپیاں ہائی اسکول کے اساتذہ کو متعلقہ ہیڈ ماسٹرز کے پاس جمع کرانی ہوگی. گورنمنٹ پرائمری اور اپر پرائمری اسکول کے اساتذہ کو متعلقہ ایم ای اوز کے پاس ، منڈل پریشد پرائمری اساتذہ کو متعلقہ کمپلیکس ہیڈ ماسٹرز کے پاس  اور  ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹرز کو ڈی ای اوز کے پاس 31 جنوری تا 2 فروری جمع کرنے ہوں گے۔

۔ 3 سے 6 فروری تک درخواستوں کی ہارڈ کاپیاں متعلقہ ہیڈ ماسٹرز اور ایم ای اوز،  ڈی ای او آفس میں جمع کرائیں گے۔ ان کا جائزہ، آن لائن منظوری اور دیگر عمل ہو جائے گا.

 

سنیارٹی لسٹ کے ساتھ ٹرانسفر پوائنٹس اور پروموشن سنیارٹی لسٹوں کا اعلان DEO/RJD ویب سائٹس پر 7 تاریخ کو کیا جائے گا۔

 

۔ 8 سے 10 تاریخ تک اعتراضات وصول کئے جائیں گے اور تین دن تک جانچ پڑتال کی جائے گی

۔ 11 اور 12 تاریخ کو حتمی سنیارٹی لسٹ کی اجرائی، اور ہیڈ ماسٹرز کے تبادلوں کے لئے ویب آپشنز کی رجسٹریشن ہوگی۔

 

۔ 13 تاریخ کو ملٹی زونل سطح پر ہیڈ ماسٹرز کے ویب آپشنز میں ترمیم اور نظر ثانی ہوگی۔

 

آر جے ڈی 14 تاریخ کو ہیڈ ماسٹروں کے تبادلے کے احکامات جاری کرے گی۔

15 تاریخ کو ٹرانسفر کے بعد باقی خالی جائیدادوں کا نوٹیفکیشن،

16، 17 اور 18تاریخ کو   سرکاری اور ضلع پریشد مینجمنٹ اسکولوں میں اہل  اسکول اسسٹنٹ کو  ہیڈ ماسٹر کے طور پر ترقی

 

۔ 19 اور 20 کو مضمون وار اسکول اسسٹنٹ کی خالی جائیدادوں کا اعلان، ٹرانسفر کے آپشنز کا اندراج

۔ 21 تاریخ کو آپشنز میں ترمیم اور نظر ثانی کا موقع ہے۔

ڈی ای اوز 22 اور 23 تاریخ کو سکول اسسٹنٹس کے تبادلے کے احکامات جاری کریں گے

۔ 24 کو اسکول اسسٹنٹ کے تبادلوں کے بعد خالی ہونے والی جائیدادوں کا نوٹیفکیشن

25 ،26،27 تاریخ کو ایس جی ٹی اور اس کئ مساوی زمرے کے اساتذہ جو   عدالتی مقدمات  سے پاک ہیں انھیں اسکول اسسٹنٹ کے طور پر ترقیاں

 

28 فروری اور یکم اور 2 مارچ کو ایس جی ٹی اور اس کے مساوی خالی جائیدادوں کا اعلان، ویب آپشنز رجسٹریشن

۔ 3 مارچ کو آپشنز پر نظر ثانی کی سہولت

۔ 4. ایس جی ٹی کے مساوی زمرہ کے اساتذہ کو ٹرانسفر کے احکامات حوالے

۔ ڈی ای او کی طرف سے  جاری کردہ ٹرانسفر آرڈرز کے خلاف اپیلیں اور اعتراضات 5 مارچ سے 19 مارچ تک کرسکتے ہیں ۔ متعلقہ حکام 15 دن میں ان اعتراضات اور اپیلوں کو حل کریں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button