تلنگانہ

تلنگانہ کے کریم نگر میں صرف ایک روپیہ میں چکن بریانی _ ہوٹل پر عوام کا ہجوم امڈ پڑا

کریم نگر _ 17 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے کریم نگر شہر میں ایک ہوٹل انتظامیہ نے افتتاح کے موقع پر عوام کے لئے صرف ایک روپیہ میں چکن بریانی فروخت کرنے کا آفر رکھا تھا جس پر ایک روپے میں بریانی لینے کے لئے ہوٹل میں ہجوم امڈ پڑا۔ اور کئی افراد نے اس آفر کے تحت ایک روپیہ کی نوٹ حوالے کرتے ہوئے بریانی کی پیکٹ حاصل کئے ۔

 

لیکن کئی لوگوں کو بریانی نہ ملنے پر  مایوس لوٹنا پڑا اور کئی گاہکوں نے ہوٹل انتظامیہ سے بحث وتکرار کی۔بعض نے ہوٹل مالک پر شدید برہمی کا اظہارکیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کریم نگر شہر کے گیتا بھون چوراہے کے پاس امپرئیل کے نام سے ایک  نئی ہوٹل کا افتتاح عمل میں آیا۔ہوٹل منیجرنے ایک روپئے میں چکن بریانی کی پیشکش کی خبر عام کردی جس کے ساتھ ہی اندرون دس منٹ تقریبا 800پارسل ہوٹل انتظامیہ نے فروخت کردیئے

 

تاہم اس کے بعد عوام کا ایک بڑاہجوم ہوٹل پہنچ گیاجس پر ہوٹل انتظامیہ پریشان ہوگیا۔ان افراد نے بریانی ختم ہونے پر ہوٹل انتظامیہ پر برہمی کااظہارکیا۔ جھگڑے اور ٹریفک کے بڑھتے مسائل پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے کی سرزنش کی اور عوام کو منتشر کردیا۔

 

اس موقع پر ہوٹل کے سامنے سڑک جام ہوگئی۔ لوگوں نے بریانی کے چکر میں سڑک پر ہی گاڑیوں کو پارک کردیا۔ جس پر ٹریفک پولیس نے سڑک پر پارک کی گئی گاڑیوں پر بھاری چالان عائد کئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button