جرائم و حادثات

کرناٹک میں بھیانک سڑک حادثہ _ انڈیکا کار سامنے سے آنے والی لاری میں گھس گئی ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

بنگلورو_ 29 مئی ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک کے کوپل ضلع میں اتوار کو ایک لاری اور  کار کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت ہو گئی۔پولیس کے مطابق انڈیکا کار کے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔مرنے والوں کی شناخت راجپا بنگوڈی، راگھویندر، اکشے شیو شرن، جے شری، راکھی اور رشمیکا کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کوپل ضلع کے کشتگی تعلقہ میں کلاکیری کے قریب پیش آیا۔

 

یہ خاندان  وجئے پور سے بنگلور کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ کشتگی تعلقہ میں کالکیری کے قریب نیشنل ہائی وے 50 پر ان کی  کار کا ٹائر پھٹ گیا اور اس نے اپنا کنٹرول کھو دیا اور سامنے سے آنے والی لاری سے ٹکرا گئی۔

 

حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ تصادم کے باعث کار مکمل طور پر لاری کے اندر گھس  گئی جس کی وجہ سے کار میں سوار تمام افراد لاری اور کار میں دب گئے ۔  پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو نکالنے کی جدوجہد کی۔ واقعہ  کشتگی پولیس اسٹیشن میں پیش آیا اور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ کوپل ضلع کی پولیس سپرنٹنڈنٹ یشودھا ونتی گوڈی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button