نیشنل

یوگی آدتیہ ناتھ نے چیتے کے بچے کو دودھ پلایا

لکھنو_ 7 اکتوبر ( اردولیکس) اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے وائلڈ لائف کنزرویشن ویک کے موقع پر گورکھپور کے اشفاق اللہ خان زولوجیکل پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گیتا نامی سفید شیر کو چڑیا گھر میں چھوڑا ۔ اس شیر کو ڈھائی ماہ قبل یہاں لایا گیا تھا۔ اس سے پہلے یوگی آدتیہ ناتھ نے چیتے کے بچے کو دودھ پلایا ۔  گورکھور پور کے ویٹرنری ہاسپٹل کے ڈاکٹر یوگیش سنگھ نے چیتے کے بچے کو یوگی آدتیہ ناتھ کے حوالے کیا جس پر انہوں نے چیتے کے بچے کو گود میں لیا اور اسے بوتل سے دودھ پلایا۔ انھوں نے چیتے کے بچے کا نام چنڈی رکھا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button