جنرل نیوز

عادل آباد شہر میں رمضان کے دوران بلدیہ کی خدمات کا وائس چیئرمین ظہیر رمضانی اور کمشنر نے لیا زمینی جائزہ

عادل آباد۔3/اپریل(اردو لیکس)رمضان المبارک کے مہینے میں مسلم محلوں اور مساجد کے اطراف صاف صفائی اور پینے کے صاف پانی کی سربراہی کے علاوہ دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے مجلس بلدیہ و متعلقہ محکموں کے ذریعے ممکنہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار عادل آباد میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی اور میونسپل کمشنر شیلجہ نے شہر مستقر کے مختلف محلے کے آر کے کالونی،کولی پورہ،گاندھی نگر و دیگر مقامات کے دورے کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا۔اس دوران مساجد کے انتظامیہ و اہلیان محلہ سے ملاقات کرتے ہوئے درپیش مسائل سے واقفیت حاصل کی اور متعلقہ محکموں کے ذریعے ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی یقین دھانی کرواتے ہوئے اہلیان محلہ و مساجد انتظامیہ کو بھی اپنے اردگرد صاف صفائی کا اہتمام رکھنے اور ضرورت کے وقت بلدیہ سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔مسجد منی گاندھی نگر کے روبرو خستہ حال سڑک کی وقتی طور پر مرمت کرتے ہوئے عنقریب پکی سڑک تعمیر کرنے کا تیقن دیا۔اس موقع پر میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی اور کمشنر شیلجہ کے علاوہ اہلیان محلہ و مساجد انتظامیہ اور مجلس بلدیہ کے عہدیداران و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button