جنرل نیوز

گورنمنٹ ٹیچرس کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد

حیدرآباد۔ محمد وجہی الدین حامد انصاری صدر گورنمنٹ ٹیچرز کرکٹ ٹیمس کے مطابق ضلع حیدرآباد کے گورنمنٹ ٹیچرس ٹیم کے درمیان آج سے بائز ٹاؤن کرکٹ گراؤنڈ جہاں نما پر ٹورنمنٹ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں 6 ٹیمیں ٹی سی یل ، یچ ٹی سی ٹی ، یم یم سی سی ، آئ سی سی ،یچ پی یم اور آر سی سی حصہ لینے جارہی ہیں۔

 

ابتداء میں لیگ میچس کھیلے جائیں گے۔ ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائینل کھیلیں گی۔21 جنوری کو فائینل کھیلا جائیگا ۔ان ٹیموں کے کپتانوں میں محمد اظہر احمد ،محمد سیف اللہ ،عماد الدین انصاری ،محمد جمال ،یل رام کمار اور مرزا رحمت بیگ شامل ہیں جبکہ ٹورنمنٹ کو کامیاب بنانے کےلئیے ایک کور کمیٹی بھی ترتیب دی گئ ہے

 

جس میں محی الدین ،سید نوید اختر ،سید عمران ،محمد رفیق اظہر ، بی گنیش اور عبداللہ مظہر شامل ہیں۔صدر جی ٹی سی ٹی جناب وجہی الدین حامد انصاری نے تمام کرکٹ شائقین اور بالخصوص ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسرز ، صدور مدرس اور تمام اساتذہ برادری سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔

 

25 ڈسمبر صبح 9 بجے بائز ٹاؤن کرکٹ گراؤنڈ پر پہلا میچ اور اسی دن دوپہر اسی گراؤنڈ پر دوسرا میچ کھیلا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button