جنرل نیوز

میدک میں جماعتِ اسلامی ہند شاخ میدک کی جانب سے سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلوں کا انعقاد

میدک 24اکتوبر(اردو لیکس نیوز)(ابو فیضان میدک)جماعتِ اسلامی ہند شاخ میدک کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔گزشتہ چند دن قبل سیرت النبی ﷺ کے متعلق تحریری مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا جس میں کئی طلباء وطالبات نے حصـہ لیا تھا۔آج جونئیرس طلباء وطالبات کےلئے سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلوں کا انعقاد ٹاؤن کے محلہ کرسٹل گارڈن فنکشن ہال میں منعقد کیا گیا ۔جس میں کئی معصوم طلباء وطالبات نے حصـہ لیتے ہوئے بہترین مظاہرہ کیا۔اس موقع پر اسکول کے طلباء وطالبات نے بڑے ہی اہتمام اور شوق سے ان مقابلوں میں حصـہ لیا۔

 

اس موقع پر جناب محمد فاضل حسین امیر مقامی جماعت ِ اسلامی ہند شاخ میدک،جناب سید عشرت علی عرف صفی،صدر مجلس ِ اتحاد المسلمین میدک،جناب محمد اصغر حسین ذمہ دار جماعت ِ اسلامی ہند وآئیٹا میدک،جناب محمد ظہیر الدین آر ٹی سی،شیخ یحیٰ صابر کے علاوہ دیگر نے بات کرتے ہوئے ان مقابلوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ جماعت ِ اسلامی ہند شاخ میدک کی جانب سے اس طرح کے دینی پروگراموں سے طلباء وطالبات کے دینی شعور میں کافی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔اور کئی طلباء وطالبات ان پروگراموں سے استفادہ فرماتے ہوئے کافی معلومات حاصل کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ جماعت ِ اسلامی ہند شاخ میدک کے اس طرح کے پروگراموں سے دینی فزا کا ماحول بھی تیار ہورہا ہے۔جماعتِ اسلامی ہند شاخ میدک کے ذمہ داروں نے تمام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button