جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہرمیں سسرالی رشتہ داروں کا داماد پرقاتلانہ حملہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہرمیں کل رات سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے داماد پرقاتلانہ حملہ کیا گیا۔ یہ واقعہ بند ناکہ کے قریب وکاس اسکول کے پاس پیش آیا۔ زخمی کی شناخت غفورخان کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ان کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی شادی آسیہ نامی خاتون سے ہوئی تھی۔ سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ تنازعہ کے درمیان کل رات ان کے بیٹے کو بلا کراس پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔ زخمی کو علاج کیلئے ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے جہاں وہ زیرعلاج ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button