تلنگانہ

آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کے بل کیوں روکا گیا؟ راج بھون کی وضاحت

حیدرآباد: گورنر تمیلی سائی سوند راجن نے آر ٹی سی کےعملہ کو حکومت میں ضم کرنے کے لیے تلنگانہ حکومت کی طرف سے تیار کردہ بل پر کچھ وضاحتیں طلب کی ہیں۔

 

 

 

 

اس سلسلے میں راج بھون کی جانب سے ریاستی حکومت کو مطلع کردیا گیا ہے۔ راج بھون نے کہا کہ یہ وضاحت آر ٹی سی ملازمین اور ریاست کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے طلب کی گئی ہیں۔ راج بھون نے کہا کہ اگر حکومت کی طرف سے فوری جواب آتا ہے تو بل پر جلد فیصلہ لینے کا موقع ملے گا۔

 

 

 

 

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کے بل کو گورنر نے روکے رکھا ہے جس کے بعد راج بھون سے یہ وضاحت کی گئی ہے۔ یہاں یہ ذکر بے جانہ ہوگا کہ تلنگانہ کابینہ نے آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پل کو جاریہ اسمبلی سیشن میں پیش کرنے اعلان کیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button