تلنگانہ

نئے سال کے جشن میں فروخت شراب سے تلنگانہ حکومت کو 215 کروڑ روپے کی ہوئی آمدنی

حیدرآباد _ تلنگانہ میں نئے سال کے موقع پر ایک ہی دن میں بھاری مقدار میں شراب کی فروخت ہوئی۔جس سے حکومت کو کل 215 کروڑ 74 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔ فروخت میں کمی کے باوجود قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بھاری آمدنی ہوئی۔ ریاست بھر میں شراب کے 19 ڈپوز سے شراب کے 2 لاکھ 17 ہزار 444 کیس فروخت ہوئے. بیئر کے 1 لاکھ 28 ہزار 455 کیس فروخت ہوئے۔ صرف حیدرآباد میں 37 کروڑ 68 لاکھ کی آمدنی ہوئی۔

 

ہفتہ کو دیر رات کے بعد بھی شراب کی فروخت کی اجازت دی گئی جس کی وجہ سے بھاری آمدنی ہوئی۔  سال 2022 میں ریاست بھر میں 34 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی فروخت ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ یہ فروخت یکم جنوری سے 30 دسمبر 2022 تک ہوئی تھی ۔ شراب کی فروخت میں رنگاریڈی سرفہرست ہے، حیدرآباد دوسرے مقام پر اور نلگنڈہ تیسرے مقام پر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button