جنرل نیوز

بھولکپور مشیرآباد میں جگہ جگہ کچرے کا انبار _ کمشنر جی ایچ ا یم سی لوکیش کمار سے محمد واجد حسین سابق کارپوریٹر بھولکپور وارڈ کی نمایندگی 

بھولکپور مشیرآباد میں کچرے کے امبار ۔۔۔کمشنر جی ایچ ا یم سی جناب لوکیش کمار اور دیگر عہدیداروں سے محمد واجد حسین سابق کارپوریٹر بھولکپور وارڈ کی نمایندگی

بلدی وارڈ بھولکپور اور مشیرآباد میں۔ جگہ جگہ کچرے کے انبار ہیں جس کی وجہہ سے رمضان المبارک کے اس مہینے میں عوام کو راستہ عبور کرنے میں بہت دشواریاں ہو رہی ہیں ۔۔عوامی شکایات پر محمد واجد حسین سابق کارپوریٹر بھولکپور وارڈ نے سارے محلےجات کا دورہ کرتے ہوئے جایزہ لیا اور فوری کمشنر عظیم تر بلدیہ حیدرآباد جناب لوکیش کمار صاحب سے نمایندگی کی اور کہا کہ رمضان المبارک میں جگہ جگہ ہر محلے میں کچرے کے انبار لگے ہوے ہیں

 

جس سے عوام کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اور اگر اسی طرح سے لاپر واہی کی گیئ تو وبائی امراض کے پھیلنے کا خطرہ ہے ۔۔ محمد واجد حسین سابق کارپوریٹر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوری بھولکپور اور مشیرآباد کے ہر محلے میں خصوصی گاڑیوں کا انتظام کرتے ہوئے کچرے کی نکاسی کروائیں ۔بلدی عہدےداروں نے تیقن دیا کہ وہ کچرے کی نکاسی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائینگے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button