تلنگانہ

تلنگانہ میں 8 ہزار ملازمتوں کے لئے منعقدہ امتحان میں تقریبا 8 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی

حیدرآباد _ یکم جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ میں ہفتہ کو منعقدہ  گروپ-4 کا امتحان پرامن طریقے سے اختتام کو پہنچا ۔ ریاست بھر میں کل 8,180 ملازمتوں کے لیے 9,51,321 امیدواروں نے درخواست دی تھی۔ 80 فیصد امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ پیپر-1 کے لیے 7,62,872 امیدوار اور پیپر-2 کے لیے 7,61,198 امیدواروں نے شرکت کی۔

 

جنرل اسٹڈیز کا امتحان صبح 10 بجے سے 12.30 بجے تک اور سیکٹرل ایبلٹیز کا امتحان دوپہر 2.30 سے ​​شام 5 بجے تک منعقد ہوا ۔ بعض جگہوں پر امیدواروں کو امتحان لکھنے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ امیدوار مختلف وجوہات کی بنا  وقت پر امتحانی مراکز نہیں پہنچ سکے۔ وہ مایوسی سے واپس لوٹ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button