تلنگانہ

تلنگانہ میں چار نئی ریلوے لائین کی منظوری _ مرکزی وزیر کشن ریڈی کا اعلان

نارائن پیٹ : 04 ستمبر (اردو لیکس) مرکزی وزیر کشن ریڈی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں اعلان کیا کہ تلنگانہ میں نئے ریلوے پراجیکٹس کی تعمیر کو مرکزی حکومت نے منظوری دے دی ہے جس میں وقار آباد تا کرشنا براہ نارائن پیٹ ریلوے لائین کو منظوری بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ وقار آباد تا کرشنا ریلوے لائین کا تقریباً کئی سال قبل ہی سروے عمل میں آیا تھا لیکن وہ کام تا حال زیر التواء رہا۔

 

جن نئی ریلوے لائنوں کا مرکزی وزیر کشن ریڈی نے اعلان کیا ہے ان میں عادل آباد تا پٹن چیرو’ ورنگل تا گدوال’ وجا نگر تا جگیا پیٹ’ وقار آباد تا کرشنا شامل ہیں اس نئی ریلوے لائین کی منظوری سے بالخصوص نارائن پیٹ ضلع کی عوام کو بھرپور فائدہ ہوگا جس کے چلتے ضلع کی تمام عوام میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button