جنرل نیوز

جشن دوسوسالہ اردوصحافت ۔اردوصحافیوں کی خدمات پرمولانا آزاد ایکسلنس ایوارڈ 

نرمل: ضلع نرمل مستقرپرجشن دو سوسالہ اردوصحافت کےموقع پرایک ریاستی مشاعرہ نرمل ضلع کے آئی اے فنکشن ہال میں انجام پایا۔جسمیں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی صدرتلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن محمدعبدالماجد نےشرکت کی۔اس کےعلاوہ تلنگانہ ریاست کے مختلف اضلاع کےشعراءنے اس میں شرکت کرتےہوئے اپنے کلام سے لوگوں کو محزوزکروایا۔اس موقع پراردوکی فروغ میں خدمات انجام دینے والے نرمل ضلع۔عادل آباد ضلع ونظام آباد ضلع کے اردوصحافیوں کی اردوکی فروغ میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو مولانا آزادایکسلنس ایوارڈز کی پیشکش کی گئ۔اس موقع پرضلع نرمل کے بھینسہ شہر کےصحافی افروزخان ۔شیخ آحدساحل کو انکی خدمات پر صدرتلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن محمدعبدالماجد واظہرحسین ریاستی جنرل سکریٹری میناریٹی کانگریس۔رشیدعالم الحفیظی ایڈیٹرروزنامہ دبنگ صحافت۔سابقہ صدنشین بلدیہ نرمل عظیم بن یحٰحی۔طیب بن صلاح کےہاتھوں سے شالپوشی وگلپوشی انجام دیتےہوئے مولانا آزاد ایوارڈ سے نوازاگیا۔اردو کی خدمات پرایوارڈ سے سرفراز کیے جانے پرصحافی برادران و دوست واحباب کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button