جرائم و حادثات

بریکنگ نیوز _ کورٹلہ میں بی آر ایس کے نمایندہ کونسلر پوگلہ لکشمی راجم قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ؛ کریم نگر ہاسپٹل منتقل

کورٹلہ 8/اگست (اردولیکس)  تلنگانہ کے کورٹلہ میں آج صبح ایک واقعہ میں بی۔آر۔یس پارٹی کے نمائیندہ کونسلر پوگلہ لکشمی راجم کو نامعلوم افراد نے تیز ہتھیاروں سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق پوگلہ لکشمی راجم کارگل چوراستہ پر واقع گایتری بنک کے قریب چائے نوشی کیلئے گئےتھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے تیز ہتھیار سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا جس سے لکشمی راجم کے جسم پر گہرے زخم آئے۔جس پر انہی کریم نگر کے چلمیڈا آنند راؤ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔اطلاع ملتے ہی سب انسپکٹر پولیس کورٹلہ کرن کمار نے بھاری جمعیت کیساتھ مقام واقعہ پر پہنچ کر عوام سے معلومات حاصل کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کی واضح رہیکہ پوگلہ لکشمی راجم کی اہلیہ پوگلہ اوما رانی وارڑ کونسلر ہیں۔۔۔۔مزید تفصیلات آنے باقی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button