جنرل نیوز

اردو کے خلاف ہورہی ناانصافی اور اردو صحافیوں کے مسائل پر تلنگانہ پریس اکیڈمی کے چیرمین الم ناراینا سے کھمم کے اردو صحافیوں کی نمائندگی

اردو کے خلاف ہورہی ناانصافی اور اردو صحافیوں کے مسائل کو لیکر پریس اکاڈمی چیرمین الم ناراینا اور عوامی نمائندوں کو حافظ محمد جواد احمد کی قیادت میں یاداشت پیش کی گئی۔ آج کھمم کے ایس آر گارڈن میں منعقدہ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے تیسرے اجلاس کے موقع پر کھمم شہر کے مشہور ومعروف اردو صحافی حافظ محمد جواد احمد کی قیادت میں اردو صحافیوں ایک وفد نے تلنگانہ پریس اکاڈمی اکاڈمی کے چیرمین الم ناراینا کھمم رکن پارلیمنٹ و فلور لیڈر بی آر ایس نامہ ناگیشور راؤ رکن راجہ سبھا ودی راجو روی چندرا متحدہ کھمم ضلع بی آر ایس صدر و رکن قانون ساز کونسل تاتا مدھو سابقہ رکن پارلیمنٹ پی سرینواس رڈی سے ملاقات کرتے ہوئے متحدہ کھمم ضلع میں اردو کے ساتھ ہورہی ناانصافی کے خلاف اور اردو صحافیوں کے مسائل پر ایک یاد داشت پیش کی

 

یاداشت میں مطالبہ کیا گیا کے تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر نے ریاست تلنگانہ میں اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان قرار دیا اس کے باوجود متحدہ کھمم ضلع میں اردو پر عمل آوری صفر ہے متحدہ کھمم ضلع کے اعلی عہدیداروں کو متعدد مرتبہ توجہ دلانے کے باوجود ضلع میں عمل ندارد متحدہ کھمم ضلع میں سرکاری دفاتر اور متحدہ کھمم ضلع کے آر ٹی سی بسوں پر اردو بورڈس آویزاں نہیں کیا گیا اور اسی طرح متحدہ کھمم ضلع کے تمام سرکاری دفاتر میں اردو شکایتیں بھی قبول نہیں کی جارہی ہے

 

متحدہ کھمم ضلع کے صحافیوں نے پر زور مطالبہ کیا گیا کے ان تمام مطالبات پر فوری عمل آوری کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور اسی طرح وفد نے پریس اکاڈمی کے چیرمین الم ناراینا سے کھمم ضلع انتظامیہ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ کھمم ضلع میں اردو اخبارات کو صرف ایک ایک ہی اکریڈیشن کارڈ دیا گیا جب کہ ایک ایک تلگو اخبارات کو درجنوں کارڈز جاری کئے گئے یہ اردو اخبارات کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے الم ناراینا نے تیقن دیا کے کھمم کلکٹر وی پی گوتم سے مشاورت کے بعد اردو اخبارات کے لیے مزید اکریڈیشن کارڈز جاری کرنے کا وفد کو تیقن دیا اس موقع پر محمد امتیاز اشاعتی اردو صحافی کھمم شیخ جانی صحافی محمد عبدالاحد اردو صحافی بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے علاوہ دیگر صحافی حضرات بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button