انٹر نیشنل

ملعون مصنف سلمان رشدی ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے محروم

حیدرآباد _ 23 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) ملعون مصنف سلمان رشدی ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے محروم ہوگیا ہے برطانوی اخبار "گارڈین” نے اتوار  کو اپنی ایک خبر میں ملعون سلمان رشدی کے پروگرام منیجر کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی ہے اور وہ اپنا ایک ہاتھ استعمال کرنے سے قاصر ہے ۔واضح رہے  کہ جاریہ سال  21 اگست کو ملعون  مصنف سلمان رشدی پر نیویارک میں پیش آئے حملہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔

75 سالہ سلمان رشدی کو نیویارک کی مغربی ریاست چٹانوگا کے ایک تعلیمی ادارے میں لیکچر دینے کے دوران 24 سالہ ہادی متر نے تقریب کی جگہ میں گھس کر چاقو سے دیوانہ وار کردیا تھا

رشدی کو گردن اور پیٹ میں 10 سے 15 وار کیے گئے۔ اس حملے کے بعد سلمان رشدی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایری، پنسلوانیا کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کی سرجری کی گئی تھی

اب دو ماہ  بعد، گارڈین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سلمان رشدی ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے محروم ہوگیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button