تلنگانہ

ڈی اروند بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ کانگریس کے اقلیتی قائدین کی کمشنر پولیس نظام آباد سے نمائندگی

نظام آباد:26/ اپریل ( اردو لیکس ) کانگریس پارٹی کے اقلیتی قائدین کے ایک وفد نے جو سینئر کانگریس قائد سید نجیب علی ایڈوکیٹ، محمد عبدالقدوس، محمد ہارون خان کارپوریٹرس، ایم اے فہیم سابق ڈپٹی مئیر، مجاہد خان، مصباح الدین، اشفاق احمد خان سابق کارپوریٹرس، محمد اختر، سمیر احمد قائد کانگریس پر مشتمل تھا۔ کمشنر پولیس کملیشور سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے نظام آباد اور نواحی علاقوں میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے اور پرُ امن فضاء کو مکدر کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے فرقہ پرستوں کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے

 

ان واقعات کا سخت نوٹ لینے ار امن وضبط کی برقراری کیلئے ان عناصر کی سرگرمیوں کو آہنی پنجہ سے کچل دینے کا مطالبہ کیا وفد نے بتایا کہ رام نومی کے موقع پر شہر کے مرکز ی مقام پر واقع مسجد کچیان اور سارنگ پور مسجد کے میناروں اور اطراف کے بیرونی حصہ پر تصویر فوٹر گرافی کے ذریعہ زعفرانی پرچم لہراتے ہوئے سوشل میڈیا سے وائرل کیا گیا جس کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی وفد نے کمشنر پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے ذریعہ اس طرح کی تصاویر کو وائر ل کرتے ہوئے منصوبہ بند انداز سے ماحول کو خراب کرنے اور انتخابات کے موقع پر سیاسی مفادات کی تکمیل کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ کوشش فرد واحد کی نہیں ہے اس کی جامع تححقیقات اور اس منصوبہ بند سازش کو ناکام بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں وفد نے 4 یوم گذر جانے کے باوجود خاطی عناصر کی عدم گرفتاری پر بھی تاسف کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس کو ان مواصلات میں سرُ عت کے ساتھ اقدامات کرنے اور انہیں بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔ وفد نے بتایا کہ نظام آباد کمشنریٹ کے حدود سے مختلف منڈلوں اور نواحی علاقوں میں اس طرح کی حرکتیں کی جارہی ہے بعض مقامات پر مساجد کی بے حرمتی کرنے گلال پھنکنے اور پرچم لگانے کے واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور بتایا کہ کسی بھی واقعہ پر پولیس کو اطلاع ملتے ہی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ وفد نے نظام آباد رکن پارلیمان ڈی اروند کے مسلمانوں سے متعلق منافرت پر مبنی ریمارکس کرنے کا بھی از خود نوٹ لینے اور ان بیانات پر ان کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور بتایا کہ وہ وقفہ وقفہ سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کررہے ہیں تاکہ فرقہ پرستی کے ذریعہ اکثریتی طبقہ کو متاثر کرتے ہوئے

 

انتخابات میں کامیابی حاصل کریں وفد نے کمشنر پولیس سے درخواست کی وہ حالیہ عرصہ میں ان کی جانب سے کی گئی تقاریر کا جائز ہ لیں اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کریں تاکہ مسلمانوں میں پائی جانے والی تشویش اور بے چینی کا ازالہ ہوسکے ضلع نظام آباد کے بیرونی باب الداخلہ پولیس پکٹ کی موجودگی کے باوجود دوسری مرتبہ زعفرانی رنگ کئے جانے پروفد نے تاسف کا اظہار کیا اور بتایا کہ اس گیٹ سے مشترکہ راستہ مسجد اور قلعہ قبرستان کو جاتا ہے اگر اس معاملہ کو معمولی مسئلہ سمجھ کر چھوڑ دیا جائے تومستقبل میں یہ مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کرسکتا ہے کمشنر پولیس نے بتایا کہ پولیس از خود اس واقعہ کا نوٹ لیا ہے اور اس پولیس نے از خود کیس درج کیا ہے اور تیقن دیا کہ دوبارہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں کمشنر پولیس سے یہ ملاقات زائد 40 منٹ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button