ایجوکیشن

تلنگانہ ڈی ایس سی امیدواروں کے لئے ایک اہم اطلاع

حیدرآباد _ 31 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے منعقد ہونے والے ڈی ایس سی امتحان کی درخواستوں میں امیدواروں کی جانب سے کی گئی غلطیوں میں ترمیم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اس کے لیے ایڈٹ کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔

 

اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سری دیوسینا نے بتایا کہ یکم نومبر چہارشنبہ سے 5 نومبر  تک درخواست گزار  ویب سائٹ پر  اپنے  غلطیوں کو درست کر سکتے ہیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے 5,089 اساتذہ کی جائیدادوں کو پر کرنے کے لیے 6 ستمبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا اور درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 28 اکتوبر کو ختم ہو گئی۔ کل 1.77 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔ امیدوار https://schooledu.telangana.gov۔ ویب سائٹ میں اور کسی بھی غلطی کو درست کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button