جنرل نیوز

حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام عازمین حج کے تربیتی اجتماع سے محمد علی شبیر، خسرو پاشاہ افضل بیابانی، پیر خلیق احمد صابر و دیگر علمائے کرام کے خطابات

حج کا ادا کرنا اللہ کا انعام اور رہتی دنیا تک حج کا سلسلہ جاری رہے گا

نظام آباد:30/اپریل (اردو لیکس محمد یوسف الدین خان) حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام نظام پیالیس فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد میں عازمین حج کیلئے منعقدہ دوسرا تربیتی عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی مشیر برائے اقلیتی بہبود ایس سی، ایس ٹی، بی سی محمد علی شبیر نے حج سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے کئی برسوں سے عازمین حج کیلئے کی جارہی بے

 

مثال خدمات و رہنمائی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ حج کا ادا کرنا اللہ کا ایک انعام ہے۔رہتی دنیا تک حج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محمد علی شبیر نے عازمین حج سے کہاکہ پہلی مرتبہ کعبۃ اللہ پر نظر پڑھتے ہی جو دعا کی جائے گی وہ بہت بہترین اور قیمتی وقت ہوگا اور اللہ سے گڑگڑاکر عاجزی کے ساتھ دل سے دعا کرنا، عبادت کرنا، تلاوت قرآن کرنا اللہ کو بہت پسند ہے۔ انہوں نے کہاکہ 9/مئی سے عازمین حج کی روانگی کا آغاز ہوگا اور سب سے پہلے مدینہ منور ہ براہ راست پرواز لے جایا جائے گا۔ محمد علی شبیر نے اللہ کی ذات پختہ ایمان کے ساتھ دعائیں کرنے، عبادتیں کریں اور زیادہ سے زیادہ وقت کعبۃ اللہ میں گذاریں جو بہترین عبادت کہلائی جائے گی

 

۔ انہوں نے کہاکہ عازمین حج کیلئے دوران حج ڈاکٹروں کے ساتھ طبی خدمات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ قبل ازیں ریاستی حج کمیٹی صدر نشین خسرو پاشاہ افضل بیابانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کے ضلعی سطح پر عازمین حج کی روانگی کیلئے علیحدہ علیحدہ پروازوں کا انتظام کیاجارہا ہے اور ہر ضلع کے عازمین حج کو ایک ہی ہوائی جہاز کے ذریعہ روانہ کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ اور ہر 200حاجیوں پر ایک خادم الحجاج کو مقرر کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عازمین حج کی سہولتوں کیلئے حج ایپ فون سے مربوط کیاگیا ہے تاکہ عازمین حج ایکدوسرے سے رابطے میں رہے۔ انہوں نے کہاکہ کئی بنیادی ضروری سہولتوں کے باوجود عازمین حج کو شکایتیں رہتی ہیں جو مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ حج کمیٹی عازمین حج کیلئے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

 

حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری تلنگانہ ریاستی جمعیۃ علماء ہند نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حج کا نام تکلیف و جدوجہد کا ہے۔حج کرنا آسان نہیں، حج کرنے سے قبل تمام عازمین حج حقوق العباد کو اداکریں۔ حسد، کینہ، بغض، عداوت سے دلوں کو صاف رکھتے ہوئے اپنی اصلاح کریں تب تک عبادت کرنے کا مزہ نہیں آئے گا۔ حافظ پیر خلیق احمد صابر نے ملک کے موجودہ حالات و پارلیمانی انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہاکہ ملک کے یہ انتخابات سیکولر اور فرقہ پرستی کی بنیاد پر ہورہے ہیں اور ہم کو ڈرنے کی ضرورت نہیں اور قوم ڈرنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے حالات دو نظرئیے پر مشتمل ہے ایک طرف آپ ہیں تو دوسری جانب جھوٹوں کا سردار ہے۔

 

جو اب کی بار 400کے پار کا نعرہ لگارہا ہے اور ہم اب کی بار سیکولر سرکار، غریبوں کی سرکار، کسانوں کی سرکار کا نعرہ لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ کا استعمال دینی، ملی، سماجی ذمہ داری و فریضہ ہے۔ تاکہ ملک میں بسنے والی قوموں پر ہورہے مظالم کے خلاف فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیکولر پارٹی امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ووٹ کی اہمیت کے سلسلہ میں آنے والی جمعہ کے موقع پر خطبہ ئ جمعہ سے قبل ووٹ کی اہمیت اور ووٹ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا جائے گا

 

۔ اس تربیتی اجتماع سے مولانا احمد عبید الرحمن اطہر صاحب ندوی قاسمی امام وخطیب مسجد ٹین پوش لال ٹیکڑی حیدرآباد نے بھی خطاب کرتے ہوئے سنت کے مطابق وعمل کرنے، قرآن کی تلاوت اور کثرت سے درود شریف پڑھنے، نمازوں و دعاؤں اور عبادتوں کا اہمتام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ خواتین احرام کی حالت میں پردہ کا خیال رکھیں۔ غیر شرعی لباس زیب تن نہ کریں۔ مسلمان اپنی اسلامی تہذیب کو نظر انداز نہ کریں۔اور تقویٰ والی زندگی گذاریں۔ مولانا نے کہاکہ وقوف عرفہ کے بغیر حاجی نہیں بن سکتے یہ سفر حج کا قیمتی حصہ ہوتا ہے

 

۔ ا س تربیتی اجتماع سے دیگر علمائے کرام نے بھی مخاطب کیا۔ اس تربیتی اجتماع کے داعی مولانا شیخ اسماعیل عارفی صدر حج سوسائٹی نظام آباد، کنوینر جلسہ محمد نصیر الدین جنرل سکریٹری، ناظم جلسہ وسیم احمد خان، زیر صدارت مولانا لئیق احمد قاسمی، مولانا مفتی رفیق ذاکر، مولانا حافظ سید سمیع اللہ،سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، محمد افضل الدین، حافظ مظہر، عبدالقدیر، عبدالحمید، عبداللہ، عزیز خان،محمد حامد علی، ریاستی اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان، سابقہ ڈپٹی میئر بلدیہ ایم اے فہیم، کارپوریٹرس ایم اے قدوس، ہارون خان، ببلو خان، سابقہ کارپوریٹرس محمد مصباح الدین، مجاہد خان، کانگریس قائدین سید نجیب علی، اشفاق احمد خان پاپا، مقصود احمد ایڈوکیٹ کاماریڈی، عبدالقادر، اختر احمد خان، راجندر ریڈی ایڈوکیٹ، نظیر الدین اجو، سمیر احمد، نثار احمد کلاسک، قدرت اللہ خان قمر، عبدالقیوم قلعہ، شیخ ظفر کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں مرد وخواتین عازمین حج نے شرکت کی۔ نماز ظہر کی باجماعت ادائیگی کے بعد ظہرانہ کا نظم کیا گیا۔اس موقع پر محمد علی شبیر حکومتی مشیر، ریاستی حج کمیٹی چیرمین خسرو پاشاہ افضل بیابانی، پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء اور دیگر مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے حج سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے بکثرت شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ حج سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے عازمین حج کیلئے سرکاری دواخانہ نظام آباد میں بتاریخ یکم/مئی بروز چہارشنبہ بوقت صبح 9/بجے سے ٹیکہ اندازی کیمپ کا آغاز ہورہا ہے۔ عازمین حج کو چاہئے کہ وہ لازمی طورپر ٹیکہ اندازی کیمپ میں ضرور شرکت کریں۔ بلدیہ ایم اے فہیم، کارپوریٹرس ایم اے قدوس، ہارون خان، ببلو خان، سابقہ کارپوریٹرس محمد مصباح الدین، مجاہد خان، کانگریس قائدین سید نجیب علی، اشفاق احمد خان پاپا، مقصود احمد ایڈوکیٹ کاماریڈی، عبدالقادر، اختر احمد خان، راجندر ریڈی ایڈوکیٹ، نظیر الدین اجو، سمیر احمد، نثار احمد کلاسک، قدرت اللہ خان قمر، عبدالقیوم قلعہ، شیخ ظفر کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں مرد وخواتین عازمین حج نے شرکت کی۔ نماز ظہر کی باجماعت ادائیگی کے بعد ظہرانہ کا نظم کیا گی

 

ا۔اس موقع پر محمد علی شبیر حکومتی مشیر، ریاستی حج کمیٹی چیرمین خسرو پاشاہ افضل بیابانی، پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء اور دیگر مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے حج سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے بکثرت شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ حج سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے عازمین حج کیلئے سرکاری دواخانہ نظام آباد میں بتاریخ یکم/مئی بروز چہارشنبہ بوقت صبح 9/بجے سے ٹیکہ اندازی کیمپ کا آغاز ہورہا ہے۔ عازمین حج کو چاہئے کہ وہ لازمی طورپر ٹیکہ اندازی کیمپ میں ضرور شرکت کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button