نیشنل

چندرابابو نائیڈو کی عبوری ضمانت منظور

حیدرآباد۔ اسکل ڈیولپمنٹ کیس میں تلگو دیشم پارٹی کے سربرا چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے داخل کی گئی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی گئی۔

 

اسکل ڈیویلپمنٹ کیس میں اے سی بی کورٹ کی جانب سے ضمانت سے انکار پر چندرا بابو نائیڈو ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے۔ ان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ صدر تلگودیشم کی صحت کے پیش نظر ان کی ضمانت منظور کی جائے ڈاکٹرس نے ان کی ایک آنکھ کا آپریشن کروانے کا مشورہ دیا ہے۔

 

عدالت نے دونوں فریقین کی دلیلیں سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا آج ہاییکورٹ نے ان کی عبوری درخواست منظور کرلی۔

 

چار ہفتوں کیلئے انھیں عدالت سے راحت حاصل ہوئی ہے۔ وہ زائد از پچاس دنوں سے راجمنڈری کی جیل میں محروس ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button