اسپشل اسٹوری

بلی کی شکل میں بڑا نایاب جانور ہندوستان میں پہلی بار دیکھا گیا _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ یکم مارچ ( اردولیکس ڈیسک ) لداخ میں ایک نایاب جانور  مقامی عوام نے دیکھا ۔ جو اب تک ہندوستان میں کبھی نہیں دیکھا گیا ہے اس جانور کا ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ بلی کی شکل اور سینگ نما کانوں والا یہ جانور لداخ کے علاقے میں دیکھا گیا ۔  فاریسٹ افسر پروین کاسوان نے ٹوئٹر پر اس جانور کی ویڈیو پوسٹ کی۔ اس جانور کو ہمالیائی لنکس کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا جانور اب تک ہندوستان میں نہیں دیکھا گیا اور اسے یہاں پہلی بار دیکھا گیا ہے۔

 

Lynx جانوروں کا تعلق جنگلی بلیوں کی نسل سے ہے۔ ایسے جانور زیادہ تر شمالی امریکہ، یورپ اور ایشیا کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔ ان انواع کی چار اقسام ہیں۔ انہیں یوریشین، آئبیرین، کنڈا لنکس اور بوبکیٹس (لینکس روفس) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button