انٹرٹینمنٹ

کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کا اعلان _ محمد سراج اور محمد شامی بھی شامل

نئی دہلی _ 5 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک ) ایک ماہ کے بعد شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت ایشیا کپ 2023 کھیل رہی ہے۔ لیکن اس کے بعد ٹیم  انڈیا کو ون ڈے ورلڈ کپ 2023 اپنے ہی گھر میں کھیلنا ہے۔ اس کے لیے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ہندوستانی ٹیم روہت شرما کی کپتانی میں ورلڈ کپ کھیلے گی۔

 

 

یوزویندر چہل کو 15 رکنی ٹیم میں موقع نہیں ملا ہے جبکہ ایشیا کپ میں ٹریول ریزرو کے طور پر شامل سنجو سیمسن بھی اس فہرست سے باہر ہیں۔ تلک ورما کو بھی موقع نہیں ملا۔ اس کے ساتھ ہی ایشیا کپ میں ایک بھی میچ نہ کھیلنے والے کے ایل راہل کو ورلڈ کپ میں جگہ مل گئی ہے۔

 

 

ون ڈے ورلڈ کپ  5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل میچ 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اور کپتان روہت شرما نے آج (5 ستمبر) ورلڈ کپ 2023 کے لیے ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کیا۔

 

ورلڈ کپ 2023 کے لیے ٹیم انڈیا اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، ویرات کوہلی، جسپریت بمراہ، شبمن گل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، شریاس ایئر، رویندر جڈیجہ، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو، کلدیپ یادو، محمد  سراج، محمد۔ شامی، اکشر پٹیل اور شاردول ٹھاکر شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button