Uncategorized

حیدرآباد کے ملک پیٹ سرکاری ہاسپٹل میں ڈیلیوری کے آپریشن کے بعد دو خواتین کی موت _ رشتہ داروں کا ہاسپٹل کے سامنے احتجاج

حیدرآباد _ 14 جنوری ( اردولیکس) حیدرآباد کے ملک کے سرکاری ہاسپٹل میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے دو خواتین کی ڈیلیوری کے آپریشن کے بعد موت ہوگئی ہوئی ہے۔ اس واقعہ کے خلاف متوفی کے رشتہ داروں نے ہاسپٹل پہنچ کر ہنگامہ آرائی کی اور ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے موت ہونے کا الزام لگایا۔ ۔متاثرین نے چادر گھاٹ پولیس سے شکایت کی ۔ بعد ازاں متاثرین کے اہل خانہ نے ملک پیٹ ایریا اسپتال کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 

اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ترلوک نے بتایا کہ دونوں حاملہ خواتین کا سی سیکشن  11 جنوری کو کیا گیا تھا۔  12 تاریخ کو 4 بجے ایک خاتون سری وینالا کی دل کی دھڑکن گر گئی اور اسے فوراً گاندھی ہاسپٹل  بھیج دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گاندھی ہاسپٹل میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور خاتون شیوانی کو پہلے ہی ہائپوتھائیرائیڈزم تھا… 12 تاریخ کی رات اس کی شوگر لیول گر گئی اور اسے گاندھی ہاسپٹل لے جایا گیا، اور علاج کے دوران اس کی بھی موت ہو گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کیسز میں ڈاکٹروں کی جانب سے کوئی غفلت نہیں برتی گئی اور آپریشن سے قبل تمام ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button