تلنگانہ

حیدرآباد کے کاروان میں شوبھا یاترا کے دوران بنڈی سنجے کی اشتعال انگیزی

حیدرآباد _ 19 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے چھترپتی شیواجی کے شوبھا یاترا کے موقع پر اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں ہندووں کو اپنی ہمت دکھانے کا وقت آگیا ہے

حیدرآباد کے کاروان میں شوبھا یاترا کے دوران خطاب کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ وہ بھاگیہ نگر کے ہندووں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مرتبہ کے انتخابات میں مجلس کو شکست دینے کے لئے تیار رہیں انہوں نے کہا کہ 12 فیصد مسلم ووٹ رکھنے والی مجلس نے 7 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرتی ہے تو 80 فیصد ہندووں کی جماعت بی جے پی کو کتنے سیٹ ملیں گے۔

بنڈی سنجے نے پھر ایک مرتبہ نئی سیکریٹریٹ کی عمارت پر تعمیر کردہ گنبدوں کو توڑ دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد ان گنبدوں کو توڑ دے گی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button