تلنگانہ

ٹی آر ایس کی جانب سے نیا آڈیو کلپ جاری _ ایم ایل ایز کی خریداری معاملہ میں بی جے پی برا پھنس گئی !

حیدرآباد _ 28 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس نے آج پارٹی کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ٹی آر ایس کے ایم ایل ایز کی خریداری کے لئے جو ڈیل ہوئی تھی اس سے متعلق تین آڈیو ٹیپ پوسٹ کرتے ہوئے بی جے پی کو اس معاملے میں برا پھنسا دیا۔ یہ تین آڈیو کلپ جو ایک گھنٹہ سے زیادہ کے ہیں میں وہ تینوں ملزمین کی بات چیت شامل ہے جنھیں پولیس نے دو دن قبل اس آپریشن کے دوران معین آباد کے ایک فارم ھاوز سے گرفتار کیا تھا

ان آڈیو کلپ میں واضح طور پر سنا  گیا ہے کہ منوگوڑو ضمنی انتخاب سے قبل ٹی آر ایس کے ایم ایل ایز کی خریداری کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button