نیشنل

اڈانی ہنڈن برگ معاملہ۔ تحقیقاتی کمیٹی کیلئے حکومت رضامند

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے اڈانی-ہنڈن برگ معاملہ میں سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقاتی کمیٹی کیلئے رضامندی ظاہرکردی ہے۔ واضح رہے کہ اڈانی-ہنڈن برگ تنازعہ پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے مرکزی حکومت سے کمیٹی بنانے پر اپنا موقف ظاہرکرنے کیلئے کہا تھا۔ اسی تعلق سے حکومت نے واضح کیا کہ تحقیقاتی کمیٹی بنائے جانے پر اسے کوئی اعتراض نہیں ہے، اس وضاحت کے بعد عدالت نے کمیٹی کے اراکین سے متعلق مرکز کو اپنی تجویز مہر بند لفافہ میں داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ واضح رہے کہ ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد اڈانی دنیا کے دولتمند افراد کی فہرست میں جہاں کھسک کرنیچے آگئے وہیں انھیں کروڑہا روپئے کا نقصان بھی ہوا۔ اس مسئلہ پراپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ میں کافی ہنگامہ بھی کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button