تلنگانہ

نرمل میں اتوار 30 جولائی کو ایک روزہ روزگار میلہ

نرمل شہر میں لاء لیجین اور برین اسٹارم اکیڈمی کی جانب سے 30 جولائی ، بروز اتوار کو اکیڈمی کے مقامی دفتر نزد مدینہ ہوٹل ایکسل ٹراویلس کے اوپر مفت ایک روزہ روزگار میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے

، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کنوینر نیشنل اکنامک فریڈم مومنٹ ،سوشل انٹرپرینر و سی ای او نوبل انفوٹیک ، یوایس اے محمد ارشد حسین شرکت کریں گے۔ اس ایک روزہ روزگار میلہ کے انعقاد کا مقصد تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنا اور انہیں خود کفیل بنانا ہے۔ نرمل میں پہلی مرتبہ روزگار کی تلاش میں در در بھٹکنے والے نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کرنے کا پروگرام لاء لیجین اور برین اسٹارم کے دفتر پر منعقد کیا جارہا ہے۔

 

نرمل شہر اور پڑوسی علاقوں سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ لڑکوں اور لڑکیوں سے اس پروگرام سے استفادہ کرنے کی انٹرنیشنل سرٹیفائیڈ کیرئیر کوچ و معروف کیرئیر کالم نگار اور ایڈوکیٹ ساجد معراج نے خواہش کی۔انھوں نے بتایاکہ معروف انٹرپرینر و سی ای او انفوٹیک محمد ارشد حسین نوجوان نسل کو روزگار کی نئی راہ دکھائیں گے اور انہیں خود کفیل بنانے کا کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button