نیشنل

وزیراعظم نریندرمودی کا دہلی میٹرو ریل میں سفر

نئی دہلی _ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دہلی کے دوارکا میں ایرپورٹ ایکسپریس لائن کی توسیع کا افتتاح کرنے کے بعد میٹرو ریل  میں سفر کیا

وزیر اعظم، جو آج 73 سال کے ہو گئے، نے میٹرو ریل  کے اندر مسافروں سے بات چیت کی ۔ اس موقع پر مسافروں کو تالیاں بجاتے اور "ہیپی برتھ ڈے مودی جی” گاتے اور ان کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ وزیرآعظم مودی نے ان بچوں کو چاکلیٹ دی جنہوں نے ان کا استقبال کیا۔

 

انہوں نے اسٹیشن پر دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (DMRC) کے عملے سے بھی بات کی۔۱ہائی اسپیڈ کوریڈور کو دوارکا سیکٹر 21 اسٹیشن سے یشوبومی دوارکا سیکٹر 25 اسٹیشن تک بڑھا دیا گیا ہے۔

 

تقریباً 2 کلومیٹر طویل توسیع دوارکا سیکٹر 21 اور انڈیا انٹرنیشنل کنونشن سینٹر کو جوڑے گی۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے ایک بیان میں کہا، اس حصے کے اضافے کے ساتھ، نئی دہلی سے یاشو بھومی دوارکا سیکٹر-25 تک ایئرپورٹ ایکسپریس لائن کی کل لمبائی 24.9 کلومیٹر ہو جائے گی۔

 

ایئرپورٹ ایکسپریس لائن کا افتتاح کرنے کے بعد، پی ایم مودی نے دوارکا میں انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر (آئی آئی سی سی) کی نقاب کشائی کی.

متعلقہ خبریں

Back to top button