November 21, 2018

حیدرآباد کے مضافا ت میں حادثہ، مہلوکین کی تعداد 4 ہوگئی

حیدرآباد کے مضافا ت میں حادثہ، مہلوکین کی تعداد 4 ہوگئی
Photo Credit To imagine

حیدرآباد 22 اکتوبر(اردولیکس) حیدرآباد کے مضافات میں مندر سے درشن کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چارہوگئی۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے کندوکور منڈل کے دبے گوڑم میں کل رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کارنے ٹریکٹر کو پیچھے سے ٹکر دے دی اور قریب میں واقع بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔اس حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔اس حادثہ میں مزید چار افراد زخمی ہوگئے۔مرنے والوں میں دو کانسٹیبلس بھی شامل ہیں۔ یہ کار شہر حیدرآباد کے ملک پیٹ پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹیبل ونود چلارہا تھا ، حادثہ میں ونود اورایک اور شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کے لئے شہر حیدرآبا دکے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیاگیا تاہم علاج کے دوران ایک اور کانسٹیبل شیو کمار سمیت ایک اور شخص کی موت ہوگئی۔

Post source : Urduleaks news network