تلنگانہ

شناخت دیکھ کر2 نوجوانوں پرحملہ۔ پرانا شہرمیں پولیس گاڑی کو نقصان، پولیس کا لاٹھی چارج

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں ملعون راجہ سنگھ کے خلاف رات بھرکئی مقامات پراحتجاجی مظاہرہ کئے گئے۔ پرانا شہرکے علاقہ مغل پورہ میں برہم ہجوم نے ایک پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا اورکئی مقامات پرپولیس کی جانب سے احتجاجیوں پر لاٹھی چارج کی اطلاع ملی ہے۔ اس دوران بعض نوجوانوں نے بتایا کہ وہ بیگم بازارعلاقہ سے رات دیرگئے دفترسے واپسی کے دوران گزررہے تھے کہ ان کی گاڑی پرماشاللہ دیکھ کران پرحملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں کے پاس ہاکی اسٹکس تھے اوروہ 20 تا 25 تھے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس سے شکایت پرپولیس نے کاروائی کے بجائے انھیں وہاں سے چلے جانے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button