تلنگانہ

رکن اسمبلی ریکھانائک کے داماد شرت چندر پوار ضلع ایس پی محبوب آباد کا اچانک تبادلہ _ پارٹی سے بغاوت کا نتیجہ !

ورنگل _ 29 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس پی)  شرت چندر پوار کا اچانک تبادلہ کر دیا گیا۔ چیف سیکریٹری شانتی کماری نے پیر کو ان کا تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی کے ڈپٹی ڈائرکٹر کے طور پر تبادلہ کرنے کا حکم جاری کیا۔ 26 دسمبر 2021 کو شرت چندرا پوار نے محبوب آباد کے ایس پی کا چارج سنبھالا تھا

 

گنڈیتی چندراموہن، جو ڈی جی پی کے دفتر میں ایس پی، ملٹی ایجنسی آپریشن سینٹر (کمانڈ کنٹرول) کے طور پر کام کر رہے ہیں، شرت چندر پوار کی جگہ پر تعینات کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شرت چندرا پوار نرمل ضلع کے خانہ پور کے موجودہ بی آر ایس کے ایم ایل اے ریکھانائک کے داماد ہیں۔

 

ایک ہفتہ قبل چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا جس میں ریکھانائک کا نام پارٹی کے ایم ایل اے امیدواروں کی فہرست میں نہیں ہے اور ان کی جگہ دوسرے قائد کو امیدوار بنایا گیا ہے جس سے ناراض ریکھانائک نے پارٹی کے خلاف بغاوت شروع کردی اور وہ کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان بھی کردیا ہے ان کے شوہر چند دن قبل ہی کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں جس کے پیش نظر شرت چندر پوار  کا اچانک تبادلہ سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button