مبارکباد

محمد وسیم نائب صدر اقلیتی کانگریس پارٹی ضلع جگتیال مقرر 

کورٹلہ 21/فروری ( اردولیکس نیوذ) صدرضلع اقلیتی سیل کانگریس پارٹی جگتیال جناب سراج الدین منصور کے بموجب کورٹلہ شہر سے تعلق رکھنے والے محمد وسیع الرحمن عرف وسیم کانگریس پارٹی قائد و انچارج وارڈ 32 کو نائب صدر اقلیتی سیل ضلع جگتیال مقرر کیا گیا اس ضمن میں پارٹی کی جانب سے جاری احکامات کو جواڑی کرشنا راؤ ریاستی قائد کانگریس پارٹی نے اپنی قیام گاہ واقع یسن گٹہ پر دیگر کانگریس پارٹی قائدین کی موجودگی میں جناب محمد وسیم کے حوالے کیا

 

۔اس موقع پر محمد وسیم نے ریاستی صدر کانگریس جناب ریونت ریڈی، جناب سہیل ریاستی صدر اقلیتی سیل کانگریس، ریاستی قائد و یم۔یل۔سی جگتیال جناب ٹی۔جیون ریڈی، جناب جواڑی نررسنگ راؤ ریاستی قائد، جواڑی کرشنا راؤ ریاستی قائد کانگریس، محمد سراج الدین منصور صدر اقلیتی سیل کانگریس ضلع جگتیال، ترمل گنگادھر صدر ٹاؤن کانگریس، محمد نعیم نائب صدر کانگریس ٹاؤن کورٹلہ و نمائندہ کونسلر 19وارڈ، سے اظہار تشکر کیا اور کانگریس پارٹی کے استحکام کیلئے جاری جدو جہد کو مزید تقویت دینے کا اعادہ کیا۔اس موقع پر شہریان کی جانب سے محمد وسیم کو تہینیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی اور شہر کورٹلہ کے مختلف علاقوں میں آتشبازی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button