November 21, 2018

گوگل کے ملازمین کا دفاتر سے واک آؤٹ

گوگل کے ملازمین کا دفاتر سے واک آؤٹ
Photo Credit To Social media

 

حیدرآباد ۔1 نومبر ( اردو لیکس ) دفاتر میں جنسی ہراسانی کے واقعات کے خلاف دنیا کے کئی ممالک میں 94  ہزار سے زائد گوگل ملازمین نے جمعرات کو دفاتر سے واک آؤٹ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح 11 بجے کے بعد ہندوستان، سنگاپور، ، لندن، ڈبلن اور دیگر شہروں میں گوگل کے ہزاروں ملازمین نے کمپنی میں جنسی ہراسانی کے واقعات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کام چھوڑ دیا۔اور دفاتر سے باہر نکل کر ملازمین نے احتجاج کیا ۔جس سے دن بھر گوگل کے دفاتر میں کام کاج ٹھپ رہا ۔ہندوستان کے تین شہروں نئی دہلی، بنگلور اور حیدرآباد کے گوگل دفاتر سے بھی ایک ہزار ملازمین نے واک آؤٹ میں حصہ لیا ۔

Post source : urduleaks news network