تلنگانہ

کورٹلہ پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی راجند کی ہارٹ اٹیک سے موت

کورٹلہ _ 2 مارچ ( اردولیکس) جگتیال ضلع کے کورٹلہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ( اے ایس آئی) لوکنی راجندر (53) کی  ہفتہ کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ۔

 

راجندر، جو جمعہ کو اپنی ڈیوٹی پوری کرنے کے بعد گھر پہنچے، رات 11 بجے کے قریب دل میں سینہ میں تکلیف۔محسوس کی اور گھر والوں نے انھیں مقامی خانگی اسپتال منتقل کیا۔ معلوم ہوا کہ راجندر کا اسپتال میں علاج کے دوران ہفتہ کی صبح 5 بجے دوبارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

 

راجندر نے اپنے پولیس کیریئر کا آغاز ایک کانسٹیبل کے طور پر کیا اور انھیں ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ انھیں دو سال قبل اے ایس سی کے طور پر ترقی دی گئی تھی اور وہ کورٹلہ پولیس اسٹیشن میں کام کررہے تھے ۔ ایس ایس آئی کرن کمار اور مقامی پولیس اہلکاروں نے راجندر کی موت پر خراج عقیدت پیش کیا۔ راجندر کی بیوی، ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button