جنرل نیوز

کنٹی ویلگو اسکیم میں ڈاکٹروں اور ٹیکنیکل عملہ کی لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے کی شکایت

نظام آباد 14/ فروری (اردو لیکس) ریاست تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے غریب افراد کے لئے آنکھوں کے علاج کے سلسلے میں کنٹی ویلگو اسکیم کا آغاز عمل میں لایا جا چکا ہے ریاست تلنگانہ میں مختلف علاقوں میں کیمپ لگائے جا کر غریب افراد کی آنکھوں کی تشخیص کی جا رہی ہے غریب عوام اسے اسکیم کا خیرمقدم تو کر رہے ہیں لیکن وہیں پر غریب عوام اپنی شکایت میں بتا رہی ہے کہ اس اسکیم کو کامیاب بنانے کے بجائے طبی عملہ لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کے سبب غریب عوام علاج و معالجے کے سلسلے میں مختلف مسائل سے دوچار ہو رہی ہیں شہر نظام آباد میں ایسی کئی ایک شکایتیں موصول ہو رہی ہیں

 

آٹونگر کے رہنے والے شیخ شاداللہ ولد شیخ رسول عمر 62 سال پیشہ مزدور نے اپنی ایک شکایت میں بتایا ہے کہ وہ گزشتہ تین ہفتہ قبل آٹونگر میں کنٹی ویلگو کیمپ میں اپنے آنکھوں کا معائنہ کروایا جہاں پر طبی عملے نے انہیں مشورہ دیا کہ ان کی بینائی کی کمی کی وجہ موتیا بیند آچکا ہے جس کا آپریشن کروانے کا مشورہ دیا گیا اور سرکاری دواخانہ رجوع ہونے کے لئے کہا اور ایک چھٹی بھی حوالے کی شیخ سعد اللہ نے اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ وہ علاج کے سلسلے میں سرکاری دواخانہ پہنچ کر ڈاکٹروں کی ٹیم سے رجوع ہوئے جہاں پر ان کے آنکھوں کا مکمل معائنہ کروانے کے بعد انہیں آپریشن کا مشورہ دیا اور ان کی تمام تفصیلات لے کر یہ کہہ کر روانہ کیا کہ ان کا نمبر آنے کے بعد دو یا تین دن میں فون کریں گے فی الوقت تو یہاں پر مشین خراب ہے کہہ  کر انہیں روانہ کردیا

 

شیخ سعد اللہ نے آپنی شکایت میں کہا کہ وہ گزشتہ چار ہفتوں سے سرکاری دواخانہ کے چکر لگا رہے ہیں تاحال سرکاری دواخانہ میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ کہہ کر ٹال مٹول کر رہے ہیں کہ ابھی تک یہاں پر مشینیں ٹھیک نہیں ہوئی ہیں ہم آپ کو وقت آنے پر اطلاع کریں گے تا حال آج تک ان کا علاج یہاں سرکاری دواخانہ نظام آباد میں نہیں کیا گیا ہے

 

انہوں نے ریاست کے وزیر اعلی کے چندرشیکھرراؤ اور ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ اور محترمہ کے کویتا سے درخواست کی ہے کے وہ نظام آباد کے سرکاری دواخانوں کہ ڈاکٹروں کو پابند بنائے اور انہیں اس بات کی ہدایت جاری کریں کے فوری طور پر غریب بے سہارا افراد کی مدد کرتے ہوئے علاج و معالجے کے سلسلے میں ٹھوس اور عملی اقدامات کریں تاکہ غریب اور بے سہارا افراد حکومت کی اسکیمات سے مستفید ہو سکیں ورنہ یہ پروگرام آنکھوں کی روشنی غریبوں کے لئے بے فیض ہوکر رہ جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button