جرائم و حادثات

ضرورت کی تکمیل کے بعد شادی کا وعدہ کرنے والا نوجوان فرار، لڑکی پولیس سے رجوع

حیدرآباد: ریاست آندھرارپردیش میں ایک لڑکی نے وارڈ والینٹرپرشادی کا وعدہ کرکے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا۔ ضلع پلناڈو کے نرسا راوپیٹ سے تعلق رکھنےوالی لڑکی نے کہا کہ سرکاری اسکیمات کے معاملہ میں وہ اس کے قریب ہوا اورپھراسے دھوکہ دیا گیا۔ متاثرہ نے بتایا کہ بابا پیٹ 6 نمبروارڈ والینٹر جیلانی نے اسے دھوکہ دیا ہے۔ لڑکی نے اس کے خلاف ٹو ٹاون اورایس پی آفیس میں شکایت کی ہے۔ لڑکی کا الزام ہے کہ پولیس عہدیداروں نے اسے دو لاکھ روپئے لے کرمعاملہ فہمی کا مشورہ دیاہے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے دولت نہیں جیلانی ہی چاہئے کیونکہ شادی کا وعدہ کرکے جیلانی فرارہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button