جنرل نیوز

تلنگانہ عوام بلخصوص مسلمان کانگریس کو برسراقتدار لانے کیلئے پرامید ہے پی سی سی سکریٹری و نظام آباد کو آرڈینیٹر محمد ماجد خان کی تہنیت

نظام آباد 26 اگست (پریس نوٹ) پی سی سی سکریٹری محمد ماجد خان کو نظام آباد ارین حلقہ اسمبلی انتخابی کو آرڈینیٹر نامزد کرنے پر نظام آباد شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے محمد ماجد خان کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔

 

اس موقع پر ماجد خان نے نے کہا کہ مجوزہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کا نہ صرف تلنگانہ ریاست کے لئے اہم ہے بلکہ تمام طبقات کی بھلائی و خوشحالی کیلئے بھی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت بی آر ایس پارٹی کا ایک شعبہ بن گئی ہے جسمیں تمام طبقات کی بھلائی کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیا جا رہا ہے جس سے تلنگانہ عوام بدظن ہو گئی ہے پی سی سی سکریڑی و نظام آباد کو آرڈینیٹر محمد ماجد خان نے کہا کہ کرناٹک انتخابات میں کانگریس پارٹی کی بے پناہ کامیابی کے بعد اب تلنگانہ ریاستی انتخابات میں کامیابی کیلئے کانگریس پارٹی کمر بستہ ہو چکی ہے

 

اور کسان ڈیکلریشن ، یوتھ ڈیکلر سیشن کے ساتھ ساتھ مہیلا – بی سی ، ایس سی، ایس ٹی اور مسلم میناریٹی ڈیکلریشن پر مشتمل انتخابی منشور کی عنقریب اجرائی عمل میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج تلنگانہ عوام کا نگریس پارٹی کی طرف پر امید اور نگاہوں سے دیکھ رہی ہے اور تلنگانہ عوام انتخابات میں تبدیلی چاہتی ہے اور بی آریس حکومت کو بیدخل کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو برسراقتدار لانا اہم مقصد بنا چکی ہے

 

جس کے پیش نظر مسلمانوں کو بھی چاہیے کہ کرناٹک کے ریاستی انتخابات کی طرح مسلمان متحد ہو کر کا نگرمیں پارٹی کی تائید اور امیدوار کی کامیابی کیلئے عہد کریں اور سرگرم ہو جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button