November 21, 2018

مرکزی وزیر سڑک حادثے میں بال بال بچ گئے

مرکزی وزیر سڑک حادثے میں بال بال بچ گئے

نیی دہلی 9 نومبر/ مرکزی وزیر بابل سپریو آج ایک سڑک حادثے میں بال بال بچ گئے۔ انہوں نے ٹوئیٹر کے ذریعے اس حادثے کی اطلاع دی۔ جمعہ کی صبح وہ اپنی کار میں ائیرپورٹ کے سمت جارہے تھے کہ فلائی اوور بریج پر ان کی کار کو پیچھے سے والوو بس نے ٹکر دے دی جس کے ساتھ ہی ان کی کار ریلنگ سے ٹکرا گئی تاہم ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے کار کو روک لیا ورنہ کار فلایی اوور بریج سے نیچے گر جاتی۔ یہ حادثہ آج صبح تقریبا 5 بجے پیش آیا۔ مرکزی وزیر نے اس حادثے کی شکایت پولیس میں درج نہیں کروائی۔

Post source : Urduleaks news network